لیبیا (اصل میڈیا ڈیسک) لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیے گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز لیبیا کی عدالت نے سیف الاسلام قذافی کو صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق سیف الاسلام نے گزشتہ ماہ انتخابی کمیشن کی جانب سے ان کی درخواست کو مسترد کیے جانے کے خلاف سبھا کی عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لیبیا کے الیکشن کمیشن نے سیف الاسلام قذافی کو 2015 میں جنگی جرائم کے الزامات سزائے یافتہ ہونے کی وجہ سے ان کا نام صدارتی انتخابات میں شامل اُمیدواروں کی فہرست سے خارج کردیا تھا۔
خیال رہے کہ لیبیا کے پہلے براہ راست صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 24 دسمبر کو ہو گا۔