سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سلطنت عمان کے دورے کے موقع پر سعودی چیمبرز کی فیڈریشن کے سربراہ عجلان العجلان نے انکشاف کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سال 2020ء کے دوران تجارتی تبادلے کا حجم 10.6 ارب سعودی ریال ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سعودی برآمدات کا حجم 4.4 ارب ریال ہے، جب کہ عمانی درآمدات کا حجم 6.2 ارب ریال ہے۔ عمان سعودی برآمدات کےحوالے سے 28 ویں اور درآمدات کے حوالے سے 20 ویں نمبر پر ہے۔
انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ 2020 میں سعودی برآمدات کی مالیت میں 2019 میں ان کی قدر کے مقابلے میں 1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سلطنت عمان کی برآمدات میں 12.8 کی کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے کے حجم میں کمی واقع ہوئی۔
العجلان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے سلطنت عمان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کے طریقوں سمیت تعلقات میں اضافہ ہو گا تاکہ مشترکہ سرمایہ کاری میں اضافے کے نئے افق حاصل کیے جا سکیں۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس دورے سے سعودی کاروباری شعبے کے لیے قریبی تعاون کے تعلقات استوار کرنے کے لیے ایک وسیع میدان کھلے گا جو مستقبل قریب میں مزید شراکت داریوں اور مشترکہ سرمایہ کاری کےلیے یہ دورہ معاون ثابت ہو گا اور اس سے ملک اور شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔ سعودی بزنس پارٹنر
عجلان العجلان نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اور سلطنت عمان کے پاس مملکت کے وژن 2030 اور عمان کے 2040 کے وژن کی بنیاد پر حقیقی معاشی انضمام کے تعلقات قائم کرنے کے لیے ضروری قابلیت، مواقع اور صلاحیتیں موجود ہیں۔
دونوں میں بڑے مواقع اور منصوبے شامل ہیں خطے میں عمان سعودی عرب کا پہلا تجارتی پارٹنر بننے کا فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ سعودی اور عمان کے تجارتی شعبوں، مشترکہ سرمایہ کاری اور مستقبل میں روزگار کے مواقع کے لیے دونوں ممالک کی اقتصادی صورتحال پر مثبت انداز میں عکاسی کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی-عمانی اقتصادی تعلقات کو دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کی طرف سے زبردست حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسے موثر ادارہ جاتی تنظیمی فریم ورک کی حمایت حاصل ہے۔ اس حمایت کی نمائندگی سعودی- عمانی رابطہ کونسل اور سعودی-عمانی بزنس کونسل کرتی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر عمان پہنچے ہیں۔ وہ اپنے خلیجی دورے کے دوران عمان کے بعد متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر کا بھی دورہ کریں گے۔