ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے ایک اعلی فوجی عہدے دار نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل نے ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے ایک عہدے دار نے نور نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کی طرف سے کسی ممکنہ جارحیت کے جواب میں رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر حملہ کا گیا تو ہم اس کا جواب میزائلوں سے دیں گے اور ان کی اینٹ سے ایٹ بجا دیں گے۔
یاد رہے کہ امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن اور ان کے اسرائیلی ہم منصب بینی گینٹز نے حال ہی میں واشنگٹن میں ملاقات کی تھی۔
رائٹرز ایجنسی سے ایک نامعلوم عہدے دار نے بتایا تھا کہ دونوں وزرا نے ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کی نا کامی پر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا اشارہ دیا ہے۔
اس ملاقات کے بعدد امریکی وزیر دفاع آسٹن نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ 29 نومبر کو دوبارہ سے شروع کر دہ مذاکرات یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کے نائب مشیر اور سیاسی ڈاریکٹر انریک مورا کی قیادت میں روس، چین،جرمنی،فرانس،برطانیہ اور ایرانی مندوبین کی شمولیت سے ویانا میں منعقد کیے گئے تھے۔
طرفین ان مذاکرات میں عدم مفاہمت کے باعث ایک ہفتے بعد دوبارہ سے نو دسمبر کو یکجا ہوئے تھےجبکہ ایرانی اور یورپی مندوبین نے حالیہ مذاکرات کو مثبت قرار دیا تھا۔