پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) جلسے میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی کے رہنما امیر خان سوانسی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
ڈی پی او میانوالی اسماعیل الرحمن کھاڑک نے وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی کے رہنما امیر خان سوانسی کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
ڈی پی او میانوالی کے حکم پر تھانہ سٹی میانوالی میں امیر خان سوانسی کے خلاف پولیس اہلکار شعیب سلطان جو عمران خان کے میانوالی جلسے میں بسلسلہ سکیورٹی آیا ہوا تھا، اس کو تھپڑ مارنے اور گالی گلوچ کرنے کے الزامات میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔