زرمبادلہ کے دونوں بازاروں میں ڈالر کی پرواز

Dollars

Dollars

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) درآمدی شعبے کی جانب سے ڈیمانڈ برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی اڑان برقرار رہی جس سے دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 178 روپے سے تجاوز کرگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کی قدر 19 پیسے کے اضافے سے 177.89 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 180 روپے سے تجاوز کرگئی اور ڈالر کی قدر 60پیسے کے اضافے سے 180.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔