انڈونیشیا میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

Indonesia Earthquake

Indonesia Earthquake

جکارتا (اصل میڈیا ڈیسک) انڈونیشیا میں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ انڈونیشیا کے علاقے مشرقی نوسا تینگارا میں آیا۔زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹرتھی۔ 7.5 شدت زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

زلزلے سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔