لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ میں کورونا کے ویرینٹ اومی کرون سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اومی کرون سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی لہر کا سامنا کرنے کے لئے عوام بوسٹرویکسین ضرور لگوائیں۔ اومی کرون کیخلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔
برطانیہ میں مزید 10 افراد اومی کرون ویرینٹ میں مبتلا ہیں۔ ان میں سے زیادہ ترافراد ویکسین کی 2 ڈوز لگوا چکے تھے۔
برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون انفکیشن کے خلاف موجودہ ویکسینز زیادہ موثرنہیں دکھائی دے رہیں۔ ابتدائی ڈیٹا کے مطابق ویکسین کی تیسری ڈوز کے بعد ویکسین کا اثر 70 سے 75 فیصد بڑھ جاتا ہے۔