وائٹ ہاوس (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کے صدر جو بائڈن نے فن لینڈ کے صدر ساولی نینستو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں یوکرائن کے معاملے میں علاقائی کشیدگی میں کمی کے لئے ٹرانس اٹلانٹک کوششوں پر زور دیا ہے۔
وائٹ ہاوس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق بائڈن اور نینستو کے درمیان کل ٹیلی فونک ملاقات ہوئی۔
مذاکرات میں سربراہان نے یوکرائن کی سرحد پر روسی افواج کی تعیناتی پر اندیشوں کا اظہار کیا اور علاقائی کشیدگی میں کمی کے لئے ٹرانس اٹلانٹک کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
علاوہ ازیں بائڈن نے ایف۔35 جنگی طیاروں کی خرید کے لئے امریکہ کو ترجیح دینے پر بھی فن لینڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ خرید مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان زیادہ مضبوط تعلقات کی بنیاد ڈالے گی۔