اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 50 ہزار جرمانہ چیلنج کر دیا۔
بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے50ہزار جرمانہ چیلنج کر دیا، پیپلز پارٹی نے موقف اپنایا پشاور میں پارٹی کا یوم تاسیس تھا انتخابی جلسہ نہیں تھا۔ خورشید شاہ، نثارکھوڑواور سعید غنی نے بھی الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کر دی، استدعا کی گئی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن میں فریال تالپور نااہلی کیس کی سماعت ہوئی، وکیل فاروق ایچ نائیک پھر پیش نہ ہوئے، معاون وکیل نے کہا نااہلی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، سماعت ملتوی کی جائے۔
ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا کیا صرف یہ کہنا کافی ہے کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے،سپریم کورٹ نے کوئی حکم امتناع نہیں دیا۔