امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے کورونا سے متعلقہ تکنیکی وفد کی سربراہ ماریا وان کر خوف نے کہا ہے کہ اس بات کا قومی امکان ہے کہ وائرس اگلے سال ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے متعلق سوالوں کے جواب میں اس بات کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کافی امید ہے کہ یہ وائرس اگلے سال تک ختم ہو سکتا ہے جس کے لیے ہمارے پاس شرح اموات، وبائی اثرات اور اسپتالوں سے رجوع میں کمی کے مواقع دستیاب ہیں۔
دوسری جانب یورپی مرکز برائے انسداد امراض کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے ابتدائی دو مہینوں میں اومی کرون کے واقعات بڑھ سکتے ہیں۔
مرکز نے اپنی جاَئزاتی رپورٹ میں اس امکان کا اظہار کیا ہے کہ یہ نئی قسم تیزی سے یورپ میں پھیل سکتی ہے، ڈاریکٹر انڈریا آمون نے خدشہ ظاہر کیا کہ اموات اور مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ممکن ہو سکتا ہے۔
باور رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ڈاریکٹر ٹیڈروس آڈہانوم گیبریسوس نے بتایا تھا کہ اومی کرون اس وقت 77 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔