شارک سے حاصل شدہ اینٹی باڈی کووڈ 19 وائرس تباہ کر سکتی ہے

Shark

Shark

وسکانسن: سائنسدانوں نے شارک کے امنیاتی نظام سے اینٹی باڈی طرز کے پروٹین نکالے ہیں جنہیں وی این اے آر کا نام دیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ کووڈ 19 وائرس، اس کی بدلی ہوئی اقسام اور دیگر بہت سے وائرس کو تلف کرسکتا ہے۔

16 دسمبر کو شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اسے فوری استعمال تو نہیں کیا جاسکتا لیکن مستقبل میں کورونا وائرس کی وبا کے لیے ضرور مفید ہوگا۔ یہ سارس کووٹو اور ڈبلوآئی وی ون کوو وائرس کو بھی تلف کرسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف وسکانسن مڈیسن کے پروفیسر آرون لی بیو کے مطابق کورونا وائرس اپنی شکل بدلتا رہے گا اور ہمیں تھکادے گا لیکن شارک کے وی این اے آر پروٹین سے اس کے علاج کی نئی راہیں نکل سکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم مستقبل میں کورونا کے نئے حملے کو ایک حد تک زائل کر سکتے ہیں۔

’ کورونا وائرس اپنی شکل بدل کر حملہ کرتا رہے گا لیکن شارک سے لیا گیا مدافعتی ہتھیار مستقبل کے ان مسائل سے ہمیں محفوظ رکھ سکتا ہے،‘ ڈاکٹر آرون نے کہا ۔

سائنسی لحاظ سے اینٹی باڈیز لائبریری سے وی این اے آر لئے گئے ۔ ان کی جسامت انسانی اینٹی باڈیز کےدسویں حصے کے برابر ہوتی ہے۔ پھر ماہرین نے نوٹ کیا کہ شارک اینٹی باڈی انفیکشن والے خلیات سے چپک گئیں اور ان کا پھیلاؤ روکا۔ چھوٹی جسامت کی وجہ سے یہ جسم کے دیگر حصوں تک جاسکتی ہیں جہاں انسانی اینٹی باڈیز بھی نہیں پہنچ پاتیں۔

پہلے انکشاف ہوا کہ شارک کی تین اینٹی باڈیز سارس کووون کو ختم کر سکتی ہیں جو پہلے 2003 میں منظرِ عام پر آیا تھا۔ ایک اور وی این اے آر تھری بی فور کے نام سے ہے جو وائرس کے اسپائک پروٹین سے بہت مضبوطی سے جڑ جاتا ہے۔

اس کے علاوہ بڑی کامیابی سے مرس وائرس بھی تباہ کر سکتا ہے جو کورونا وائرس کا دور کا رشتے دار ہے۔ اسی وجہ سے تھری بی فور کورونا کی ڈیلٹا قسم کو تیزی سے تلف کرسکتا ہے۔

ایک اور وی این اے آر اینٹی باڈی ٹو سی او ٹو کا انکشاف بھی ہوا ہے جو سارس کووٹو وائرس کو روک سکتی ہے۔ مجموعی طور پر شارک کی اینٹی باڈیز کورونا وائرس کے مقابلے میں ہمیں نیا تحفظ فراہم کر سکتی ہیں۔