’مریم نواز کی نااہلی ختم ہوگئی تب بھی وزیراعظم کی دوڑ میں شہباز شریف آگے ہونگے‘

 Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونے سے متعلق گفتگو کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر مریم نواز کی نااہلی ختم ہوگئی تب بھی (ن) لیگ کی جانب سے وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سب سے آگے شہباز شریف ہی ہوں گے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونے کے متعلق شاہد خاقان کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا فیصلہ کرنا کسی رہنما کا حق نہیں۔