اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) راولپنڈی تھانہ پیرو دہائی کے علاقے ضیاء الحق کالونی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے یوسی 9 کا وائس چئیرمین جاں بحق ہوگیا۔
سی پی او ساجد کیانی نے ہوائی فائرنگ واقعے پر ایس ایچ او پیر ودہائی کو معطل کردیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ضیاء الحق کالونی میں ظہور کی شادی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔
ایک گولی یونین کونسل کے وائس چئیرمین محمد نعیم خان کو لگی جس کو شدید زخمی حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے دولہے کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری شروع کر دی۔
پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او ساجد کیانی نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پیرودہائی کو معطل کرکے تبدیل کردیا، سی پی او نے ایس پی راول ڈویزن کو ملزمان جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔