طالبان حکومت نے الیکشن کمیشن تحلیل کردئیے

Election

Election

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان حکومت نے افغانستان میں 2 الیکشن کمیشنز تحلیل کر دئیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے افغانستان کا خود مختارالیکشن کمیشن اور الیکٹورل کمپلینٹ کمیشن تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔

نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں یہ دونوں ادارے غیرضروری تھے۔اگرمستقبل میں ضرورت ہوئی تو حکومت یہ ادارے بحال کردے گی۔طالبان حکومت نے وزارت پارلیمانی اموربھی ختم کردی ہے۔
اس سے قبل طالبان خواتین کے امورکی وزارت بھی ختم کرچکے ہیں۔

طالبان نے اگست میں اقتدار سنبھالا تھا۔اب تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا ہے۔ اقوام متحدہ بھی طالبان کی نشست دینے کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔