کولکتہ (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔
بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی صدر سارو گنگولی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 49 سالہ گنگولی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پیر کی رات کیا گیا تھا جس کا نتیجہ منگل کی صبح آیا تاہم ٹیسٹ کا نتیجہ آنے سے قبل ہی سابق بھارتی کپتان کو کولکتہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا اور وہ اسپتال میں ہی قرنطینہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سارو گنگولی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی وجہ سے مسلسل سفر کررہے ہیں اور انہوں نے ویکسی نیشن مکمل کررکھی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل جنوری 2021 میں سارو گنگولی کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔