ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ” جدت اور ٹیکنالوجی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی سائنس ہے، ترکی کی سیاسی آزادی کی ضمانت بھی ہے۔”۔
صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار ترکی کی سائنسی اور تکنیکی تحقیقی کونسل (TÜBİTAK) اور ترک اکیڈمی آف سائنسز (TÜBA) سائنس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ صنعت کے تمام شعبوں میں نشاندہی کرنے والے ممالک میں سے ایک کی حیثیت رکھنے والے ملک کے طور پر اپنے اہدف کی جانب گیئر کو مسلسل بڑھاتے ہوئے اپنے سفر کو جاری رکھےہوئے ہیں ۔ ہم تکنیکی آزادی ہی سیاسی آزادی کی ضمانت ہے کے اصولو کو اپناتے ہوئے اپنے کام کو جاری رکھیں گے۔
صدر نے کہا کہ ترکی نے حال ہی میں سائنس، سائنسدانوں اور ٹیکنالوجی میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے،
“اس طرح سے، ہمارا ملک اپنی ٹیکنالوجی کو اعلیٰ سطحوں تک لے کر اپنی کوششوں کے ثمرات حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی اس سال دس قدم مزید آگے بھرتے ہوئے گلوبل انوویشن انڈیکس میں 41 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہےاور ٹاپ 50 لیگز میں سب سے زیادہترقی کرنے والا ملک بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “پچھلے مہینے کے آخر تک، ہم نے 221 بلین ڈالر کی سالانہ برآمدات کی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ دن قریب ہیں جب ہمارے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونا شروع ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف پروڈکشن ، سرمایہ کاری، روزگار اور برآمدات ہے۔