راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی پاکستان کی قومی سلامتی کو مضبوط بنانے میں اہم سنگ میل ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج پالیسی میں دیے گئے ویژن کے حصول میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جامع فریم ورک قومی سلامتی کے مختلف اجزا کے درمیان بین الروابط کو اُجاگر کرتا ہے، یہ روابط مربوط حکومتی کوششوں سے اُبھرتی ہوئی عالمی صورتحال کے لیے ضروری ہیں۔