ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ ترک معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ا ب ہم اپنی تمام طاقت اور وسائل روزگار اور استحکام پر مرکوز اپنی نئی معیشت کے قیام اور ترقی پر مرکوز کر رہے ہیں۔ اب ہماری معیشت ان دو تصورات پر مبنی ہوگی” اعتماد اور استحکام۔”
صدر ایردوان نےان خیالات کا اظہار استنبول چراغاں پیلس میں اناتولین لائنز بزنس مین ایسوسی ایشن (ASKON) کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ “خدا کا شکر ہے کہ ہمیں بجٹ کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہے، ہم توقعات سے بہتر وصولیوں کے ساتھ سال کا اختتام کر رہے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ “ہم میں سے ہر ایک اس جدوجہد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اگر ہم متحد رہتے ہیں تو پھر ہمارے راستے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں ہوسکتی، کوئی چنگل ہمارے راستے میں حائل نہیں ہو سکتا۔