امریکی میڈیا کے مطابق وزیردفاع لائیڈ آسٹن بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ امریکی وزیردفاع میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔ وہ آئندہ چند روز تک گھرسے کام کریں گے اور ورچوئل میٹنگز میں حصہ لیں گے۔
امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے ویکسینیشن کرائی ہوئی تھی اور اکتوبر میں بوسٹر ڈوز بھی لی تھی۔امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق ویکسینیشن نہیں ہوئی ہوتی تو کورونا کی شدت زیادہ ہونے کا امکان تھا۔