کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے سری نگر میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔
کے ایم ایس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔
خیا ل رہے کہ چند روز کے دوران قابض بھارتی فورسز کی جانب سے جموں کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشنز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور بھارتی فورسز کی جانب سے 10 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔