اومیکرون ویرینٹ کا پھیلاؤ، خیبرپختون خوا میں ہیلتھ ایمرجنسی میں 3 ماہ کیلئے توسیع
Posted on January 5, 2022 By Majid Khan پشاور, مقامی خبریں
Corona Test
پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختون خوا حکومت نے اومیکرون پھیلاؤ کے خدشے پر صوبے بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی میں ایک بار پھر مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی۔
محکمہ صحت نے اس سلسلے میں باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق توسیع اومیکرون ویرینٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق ہیلتھ ایمرجنسی یکم جنوری سے 31 مارچ 2022 تک نافذ کی گئی ہے اور ایمرجنسی پورے صوبے میں نافذ العمل رہے گی۔
یاد رہے اس سے قبل 3 ماہ کی نافذ ایمرجنسی 31 دسمبر کو ختم ہو گئی تھی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com