اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شرح 1.80 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 673 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 898 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1298763 ہوگئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 1.80 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جس کےبعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 28950 ہو گئی۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 245 افراد وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1257600 ہو گئی۔