برطانیہ میں پہلی مرتبہ کورونا کے 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ
Posted on January 5, 2022 By Majid Khan بین الاقوامی خبریں
United Kingdom Corona Cases
برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) یورپ سمیت دنیا بھر میں کورونا کی نئی لہر کے دوران ریکارڈ کیسز سامنے آنے لگے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں فرانس میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 71 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے اور منگل کو 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب اٹلی میں بھی کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جہاں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جونسن کا کہنا ہے کہ لوگ بوسٹر نہ لگوانے کے سبب غیر ضروری طور پر ہلاک ہورہے ہیں لہٰذا آئندہ چند ہفتے چیلنجنگ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہر شخص اپنا کردار ادا کرے تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com