لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کے سابق رکن لارڈ نذیر کو لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔
برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کے سابق رکن لارڈ نذیر کو 1970 کی دہائی میں نوجوان لڑکے پر سنگین جنسی حملے اور لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے عدالت کو بتایا کہ لارڈ نذیر نے اس پر اس وقت حملہ کیا جب وہ 17 سال کے تھے لیکن وہ ان سے بہت کم عمر تھیں۔ لارڈ نذیر نے اسی عرصے کے دوران ایک لڑکے پر بھی جنسی حملہ کیا اور انھیں عصمت دری کی کوشش کی،عدالت میں انہیں ان دو الزامات کا مجرم پایا گیا۔