لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی وزارت خارجہ نے کہا کہ اگر روس نے یوکرین پر چڑھائی کی تو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کی سیکریٹری لِز ٹرس نے بیان دیا کہ ہم اپنے دوست (یوکرین) کے ساتھ ہر آنے والے دشمن کیخلاف کھڑے ہیں۔
لِز نے یہ بھی کہا کہ روس جو اپنے پڑوسی ملک کیخلاف مہم چلا رہا ہے اسے ہم سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ اگر روس نے یوکرین پر چڑھائی کی تو روس کیلئے انتہائی برے نتائج ثابت ہوں گے۔
سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ روس بہت بڑی غلط فہمی کا شکار ہے جس کے تحت وہ اپنا جارحانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اور بہانہ یہ بنا رہا ہے کہ یوکرین اسکے لیے خطرہ ہے۔