اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے مزید 1293 کیسز رپورٹ ہوئے اور 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51145 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1293 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 6 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28961 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 13 لاکھ 1141 تک جاپہنچے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی شرح 2.52 فیصد رہی جو تقریباً 3 ماہ بعد ملک میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 239 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 58086 ہو گئی ہے۔