پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع دیربالا میں گاؤں مینہ ڈوگ میں برفباری کی باعث ایک مکان کی چھت گرگٸ جس میں دب کر ماں اپنے چار بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔
پاکستان بھر میں سردی کی لہر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ واقعہ گاؤں مینہ ڈوگ میں پیش آیا جب مکان کی چھت برفباری کا بوجھ نہ سہار سکی اور ٹوٹ گئی جس کے تلے ماں اور چار بچے دب کر مر گئے۔
پولیس اور مقامی افراد امدادی کارواٸیوں میں مصروف ہیں جبکہ مقامی لوگوں نے ملبے تلے دبی تمام لاشوں کو نکال دیا ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔