لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ جب تک ہم قرضے لیتے رہیں گے ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہو سکتی۔
مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اعتراف کیا کہ ہماری خارجہ پالیسی امریکا کے اثر سے آزاد نہیں ہے، شاید ہی کوئی ملک ہو جس کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر آزاد ہو.
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے باہر سے قرضے لینے پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔