صدر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف دائر درخواست خارج

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے صدر میں تجاوزات کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست کو خارج کر دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں صدر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے غیر مؤثر قرار دے کر خارج کیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ایمپریس مارکیٹ سمیت صدر سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور تجاوزات کے خاتمے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کا کوئی جواز نہیں بنتا لہٰذا عدالت کی نظر میں یہ درخواست غیر مؤثر ہے جسے خارج کیا گیا۔