ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی اپنی دفاعی صنعت کی بدولت ایک ایسا ملک بن چکا ہے جو اپنے خطے میں کھیلے جانے والے گھناؤنے کھیلوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
استنبول میری ٹائم شپ یارڈ میں ٹیسٹ اور ٹریننگ جہاز TCG Ufuk کے سروس میں لیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ ہم نے اپنی دفاعی صنعت کے اہم منصوبوں میں یکے بعد دیگرے اہم پیش رفت کا تجربہ کر کے 2022 کی اچھی شروعات کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دفاعی صنعت کی بدولت ترکی ایک ایسے ملک کی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے جو جو اب خود کھیلوں کو ترتیب دیتا ہے اور اپنے خطے میں کھیلے جانے والے گھناؤنے کھیلوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہماری نظریں خلا پر ہیں۔ ہم خلا کے میدان میں لانچ سسٹم اور سیٹلائٹ سسٹم دونوں تیار کرنے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کا ضروری تحفظ نیلے وطن کے بہترین ممکنہ دفاع کے ذریعے ہی ممکن ہو سکتا ہے، صدر نے کہا کہ ہم نے بہت سے ایسے منصوبوں پر عمل کیا ہے جو ہماری بحریہ کو مضبوط بنائیں گے۔ ہمارے ملک کا پہلا انٹیلی جنس جہاز، Ufuk، قومی انجینئرنگ کی صلاحیتوں کی نتیجے ہی میں تعمیر کیا گیا ہے۔ ہمارا ملک قومی سطح پر ڈیزائن اور تعمیر کرنے اور اس کی دیکھ بھال کرنے والے دس ممالک کی صف میں شامل ہوچکا ہے۔ ترکی اب پوری دنیا کے لیے بحری جہاز اور کشتیاںبنا رہا ہے۔ اب تک ہم 25 ممالک کو 180 سی پلیٹ فارم ایکسپورٹ کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلد ہی ایئر ڈیفنس ڈسٹرائر TF-2000 کا ٹینڈر جاری کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ترکی کو دفاعی صنعت میں مکمل طور پر خودمختار بنانا ہے۔ دنیا کی بہت کم انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پاس اسقسم کے جہاز موجود ہیں جسے ترکی نے تیار کیا ہے اور اب اس جہاز کی بدولت سمندروں میںترکی کی طاقت ابھر کر سامنے آئے گی۔ ہمارے اس ادارے کا اگلا ہدف سیٹلائٹ سسٹم کے ذریعے خلا میں اپنی جگہ بنانے کےسب سے مؤثر طریقے کو استعمال کرنا ہے ۔ اس عرصے میں ہم اپنے اس ادارے کی ہر ممکنہ امداد جاری رکھیں گے اور اسے ایک عظیم اور مضبوط ترکی کی تعمیر میں استعمال کریں گے۔