مآرب (اصل میڈیا ڈیسک) یمن کی سرکاری فوج نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے جسے اتحادی فوج اور مقامی مزاحمت کاروں کی معاونت حاصل ہے حاصل ہے نے مآرب گورنری میں مختلف جنگی محاذوں پر حوثیوں کے خلاف زبردست فتوحات حاصل کی ہیں۔ حوثیوں کے خلاف پیش رفت میں عرب اتحاد کی طرف سے فضائی معاونت بھی فراہم کی گئی۔
یمن کی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر نے بتایا کہ فوج اور عوامی مزاحمت نے جمعہ کی صبح اچانک حملہ کیا جس کے دوران وہ مآرب کے شمال مغربی محاذ میں اسٹریٹیجک مقامات کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں درجنوں حوثی ہلاک یا زخمی ہو گئے جبکہ متعدد عناصر کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا سینٹر نے مآرب کے جنوب میں کئی محاذوں میں بڑے اور اہم علاقوں پر کنٹرول بحال کرلیا۔ ان حملوں میں حوثی باغیوں کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی جنگی طیاروں نے مآرب کے جنوب میں الگ الگ مقامات پر حوثیوں کے قلعوں، اجتماعات اور کمک کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔
یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مآرب میں ملیشیاؤں کے خلاف 36 ٹارگٹ آپریشنز کے نفاذ کا اعلان کیا۔ ان حملوں میں 22 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور 250 سے زائد جنگجو ہلاک ہوئے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ البیضاء میں ملیشیاؤں کے لیے 24 گھنٹوں کے اندر 12 ٹارگٹنگ آپریشن کیے گئے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ البیضاء میں ہونے والے حملوں میں 7 فوجی گاڑیاں تباہ اور 80 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔
اتحاد نے جمعرات کو انکشاف کیا تھا کہ اس نے مآرب اور البیضاء میں حوثیوں کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ہدف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 340 سے زائد حوثی مارے گئے۔