اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان کو فون کال نہیں آئیں، حکومتی اتحادیوں کو آئیں، انہوں نے خود ہمیں بتایا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ارکان اسمبلی نے کہا کہ وہ منی بجٹ پر ووٹ دینے کو تیار نہیں، لیکن فون کال پر ووٹ ڈالنے آگئے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ارکان پورے کرنے میں مشکل ہو تو حکومت رہنے کے قابل نہیں، نہ حکومتی ارکان خوش ہیں نہ حکومتی اتحادی، بیساکھی ہٹے گی تو حکومت ایک دن بھی نہیں رہ سکے گی۔
(ن ) لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف علاج کرانے گئے ہیں، علاج ہوجائے گا تو آجائیں گے، میڈیکل بورڈ جائزہ لینا چاہتا ہے تو لے لے، یہ اس کا حق ہے۔
قبل ازیں (ن ) لیگ کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے بھی کہا تھا کہ منی بجٹ اجلاس کیلئے بھی حکومتی اراکین اسمبلی کو کالیں آئی ہیں، ضمیر کے بوجھ تلے دبے حکومتی ارکان بولنا شروع ہوگئے ہیں، جس دن تحریک عدم اعتماد پیش ہوگئی ماحول بالکل مختلف ہوگا۔