ایف آئی اے نے اپنے ہی سابق ڈی جی بشیر میمن کیخلاف پیمرا کو خط لکھ دیا
Posted on January 17, 2022 By Majid Khan اسلام آباد, مقامی خبریں
Bashir Memon
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اپنے ہی ادارے کے سابق ڈائریکٹر بشیر میمن کے خلاف پیمرا کو خط لکھ دیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد رضوان کی جانب سے پیمرا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بشیر میمن کے انٹرویوز عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے لکھے گئے خط میں پیمرا سے بشیر میمن کے انٹرویوز کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق بشیر میمن نے عمر فاروق ظہور کو سہولیات فراہم کیں اور عمر فاروق مالی فراڈ کے مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com