وزیراعظم کا روسی صدر سے رابطہ، اسلامو فوبیا سے متعلق بیان کا خیر مقدم
Posted on January 17, 2022 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Vladimir Putin and Imran Khan
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اسلامو فوبیا سے متعلق بیان دینے پر انہیں سراہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے بات ہوئی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیلی فونک رابطے میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا کیونکہ آزادی اظہار رائے گستاخی کا بہانہ نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن پہلے عالمی رہنما ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے جذبات کا احساس کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے روسی صدر کو اور روسی صدر مجھے اپنے ممالک کے دورے کی دعوت بھی دی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیلی فونک رابطے میں دو طرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com