لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) بگ بیش لیگ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین کے مشکوک بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوگیا، جس کی رپورٹ دو ہفتے بعد جاری کی جائے گی۔
سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سکسرز کے 15جنوری کو ہونے والے میچ میں امپائرز نے فاسٹ بولر کا ایکشن رپورٹ کیا تھا۔
حسنین کے بولنگ ایکشن کا لاہور میں آئی سی سی کی بائیو مکینکس لیبارٹری میں معائنہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ پندرہ روز بعد جاری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سندھ کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر نے بگ بیش لیگ کے ڈیبیو میچ میں میڈن ان اوور میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ سڈنی سکسرز کے کپتان نے محمد حسنین پر بال کو چبانے کا الزام بھی عائد کیا تھا تاہم امپائرز کو اس حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔