پاکستان کے ریڈیو آئیکون یاور مہدی انتقال کر گئے
Posted on January 19, 2022 By Majid Khan اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Yawar Mehdi
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) معروف براڈ کاسٹر اور ریڈیو آئیکون یاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
یاور مہدی کی نماز جنازہ امام بارگاہ کاظمین سادات کالونی شاہ فیصل میں بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ یاور مہدی ریڈیو پاکستان کا قیمتی اثاثہ تھے، طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے اور ریڈیو پروگرام بزمِ طلبہ کے پروڈیوسر بھی رہے۔
اپنی خدمات کے سبب یاور مہدی نے سیاسی، علمی اور ادبی حلقوں میں نام پیدا کیا۔ یاور مہدی نے آرٹس کونسل کراچی کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
یاور مہدی نے بزمِ طلبہ کے ذریعے نوجوان شعرا اور ادیبوں کی تربیت کی، انہوں نے متعدد فنکار، شُعرا اور ادیب متعارف کروائے۔
سینیٹر خوش بخت شجاعت، سینیٹر رضا ربانی، شاعرہ پروین شاکر، اسد اشرف ملک یاور مہدی کے شاگردوں میں شامل رہے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com