وزیر خزانہ شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا
Posted on January 19, 2022 By Majid Khan اسلام آباد, مقامی خبریں
Shaukat Tareen
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شوکت ترین نے تمام مصروفیات ملتوی کر دی ہیں اور خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com