کراچی: ضلع وسطی کے بعض علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Karachi Lockdown

Karachi Lockdown

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے ضلع وسطی کے بعض علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں اومی کرون ویرینٹ کے 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ پر گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

ان علاقوں میں اجتماعات اور تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ لاک ڈاؤن 22 جنوری سے 5 فروری تک نافذ رہے گا۔