بھارت میں مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی سے روکنے کا ایک اور واقعہ

Muslims

Muslims

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں ہندوانتہاپسند مودی سرکار کی سرپرستی میں قابو سے باہر ہو گئے۔ کرناٹک کے ایک اسکول میں مسلمان طلبا کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے ایک اسکول میں ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے طلبا کوزبردستی نمازجمعہ کی ادائیگی سے روکنے کا واقعہ سامنے آگیا۔

کرناٹک کے ایک سرکاری اسکول میں ہندوانتہاپسندوں نے اس وقت دھاوا بول دیا جب 20 مسلمان طلبا نماز جمعہ ادا کررہے تھے۔ ہندوانتہاپسندوں نے طلبا کونماز پڑھنے سے روک دیا۔ اسکول میں توڑ پھوڑ کی اورپرنسپل کو برا بھلا کہا اور دھمکیاں دیں۔

دھمکیوں کے بعد اسکول پرنسپل نے نماز کی ادائیگی کی اجازت منسوخ کردی لیکن ہندو انتہاپسندوں کی سرپرست انتظامیہ نے پھر بھی اسکول پرنسپل کیخلاف انکوائری شروع کر دی۔