بیلجیئم میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج، مشتعل افراد نے عمارتوں کے شیشے توڑ دیے

Belgium Corona Protest

Belgium Corona Protest

بیلجیئم (اصل میڈیا ڈیسک) بیلجیئم میں کورونا پابندیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

خبر اجنسی کے مطابق یورپی ملک بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں اتوار کے روز تقریباً 50 ہزار مظاہرین اپنے گھروں سے نکلے اور ہنگامہ آرائی کی۔

ہنگامے کے دوران مشتعل افراد نے متعددعمارتوں کےشیشےتوڑے جس کے بعد موقع پر موجود پولیس نے مظاہرین پرآنسوگیس کی شیلنگ کی، اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے پانی کی توپوں کااستعمال بھی کیا گیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو اور متعدد مقامات پر داخلے کے لیے ضروری COVID کے حفاظتی پاس کے خلاف نعروں والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

واضح رہے کہ یورپ اور امریکا میں کووڈ کی نئی لہر اومی کرون کی بدترین صورتحال ہے، دن بدن مثبت کیسز کی شرح میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔