کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کے لیے وفاق ٹرانسفارمیشن پلان پر کام کررہا ہے جب کہ اس پلان کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل دیکھ رہے ہیں۔
کراچی میں کینٹ اسٹیشن پر سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے قائم آر او پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلولے پر کام کو تیز کیا جائے گا، ریلوے کی اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیلانی ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ میں بشیر فاروقی صاحب اور ان کے ٹرسٹ کا مشکور ہوں کہ انھوں نے اسٹیشن پر آر او پلانٹ لگایا اس سے مسافروں کو صاف پینے کا پانی ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے چھوٹے طبقے کو اوپر اٹھانا ہے۔ جو اللہ کی مخلوق کو سینے سے لگا تا ہے اللہ ان کو ترقی دیتے ہیں۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ آج قلی کی آزادی کا دن ہے اج سے قلی سے پیسے نہیں لیں گے۔اس حوالے سے کوئی ٹھیکہ نہیں ہوگا۔ریلوے ان کا کوئی پیسے نہیں لے گا۔ ملک میں جاگیردارانہ نظام کے ساتھ اب ٹھیکے داری نظام کا خاتمہ کرنا ہے۔ اسد عمر اور گورنر سندھ کی سربراہی میں کراچی سرکلر پر کام ہورہا ہے۔ اپنی زندگی میں کے سی ار پر کام کروں گا اور یہ خواب پورا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کراچی کے عوام ٹیکس دیتے ہیں۔وفاق کراچی کے مسائل کے لیے بڑے منصوبوں پر کام کررہا ہے۔ ہم ملک کے تمام اسٹیشنوں کوجدیداورخوبصورت بنائیں گے۔مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ آر او پلانٹ سے یومیہ دوکروڑ گلاس پانی فراہم کرے گا۔