لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملکی ائیرپورٹس پر رہنمائی اور مدد کے لیے سہولتیں دینے کےلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
سی اے اےکے مطابق سات انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر تارکین وطن پاکستانیوں کی مدد کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں جہاں بیرون ملک مقیم شہریوں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولتیں میسر ہوں گی۔
کراچی لاہور اور اسلام آباد سمیت 7 انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر مقرر ٹرمینل منیجرز بطور فوکل پرسن خدمات انجام دیں گے جبکہ سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر فیسیلی ٹیشن تمام مقرر کیے گیے فیسلی ٹیشن ٹرمینل منیجرز کے سربراہ ہوں گے۔
سی اے اے کے مطابق مقرر کیا گیا سی اے اے عملہ ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آئے پاکستانیوں کی رہنمائی اور مدد کرے گا۔