ہمارے بہادر سپاہی مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہی ہمیں دہشتگردی سے محفوظ رکھنے کے لئے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ان 10 شہید فوجی جوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے کیچ بلوچستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارے بہادرفوجی ہمیں دہشتگردوں سے محفوظ رکھنے کے لئے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

ہم پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔