لبنان (اصل میڈیا ڈیسک) لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے بیٹے بهاء حریری نے لبنان کی سیاسی زندگی میں داخل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وطن کو دوبارہ حاصل کرنے کی جنگ لڑیں گے اور اپنے مرحوم والد کے راستے پر گامزن رہیں گے۔ بهاء الحریری نے سیاست میں آنے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے حال ہی میں ان کے بھائی اور سابق وزیراعظم سعد الحریری نے سیاست سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔
اس ہفتے کے شروع میں تجربہ کار سیاست دان سعد الحریری جو بهاء کے چھوٹے بھائی ہیں اور تین بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ یہ کہ وہ سیاسی زندگی میں اپنا کردار معطل کر رہے ہیں۔
میڈیا کو بھیجی گئی ایک ریکارڈ شدہ تقریر میں 55 سالہ بهاء الحریری نے اس سے پہلے کوئی سیاسی عہدہ نہیں رکھا اور جس نے خود کو سیاست سے کافی حد تک دور کر رکھا ہے۔ ’ہم وطن کی بحالی اور خودمختاری کی بحالی کے لیے جنگ لڑیں گے۔ وطن کو اس کے قابضین سے آزاد کرائیں گے”۔
بهاء ایک تاجر ہیں۔ ان کے لبنان اور اردن میں کاروبار اور جائیدادیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی غلط معلومات یا دھمکی صرف قوم کے دشمنوں کی خدمت کرتی ہے۔ انتخابات سے چند ماہ قبل انہوں نے جو اقدام اٹھایا اس نے لبنان کی سیاسی زندگی میں ایک بہت بڑا اثر ڈالا ہے۔