پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) ایف آئی اے نے باچا خان ایئرپورٹ سے غیرملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک کارروائی میں غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
کارروائی میں جہلم کے رہائشی ملزم سے دو ہزار دو سو اماراتی درہم برآمد ہوئے جس پر ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے کرنسی قبضے میں کرلی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دریں اثنا ایف آئی اے حکام نے ایک اور کارروائی میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کافی عرصے سے غائب تھا اور مقدمات میں مطلوب تھے، اطلاع ملنے پر ملزم کو مردان سے گرفتار کیا گیا۔