20اوورز کھیلے میچ فنش کیوں نہیں کیا، انضمام الحق بابر اعظم سے نالاں

Inzamam-ul-Haq and Babar Azam

Inzamam-ul-Haq and Babar Azam

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی مسلسل چوتھی شکست پر سابق کپتان انضمام الحق نے بابراعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

’’کرکٹ پاکستان‘‘ کے مطابق انضمام الحق نے بابراعظم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ ورلڈنمبرون کھلاڑی ہیں اور 20اوور تک وکٹ پر موجود رہیں تو پھر میچ کا فتح پر اختتام کرنا ضروری ہے ورنہ پہلے پویلین لوٹ جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی کیخلاف بابر اعظم نے90 رنزناٹ آؤٹ بنائے لیکن ان کی ٹیم 9 رنز سے میچ ہارگئی تھی۔