کیلی فورنیا: موبائل کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کو کم قیمت فائیو جی آئی فون کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع کردیا۔
اقتصادی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی رواں سال مارچ کی 8 تاریخ کو کم قیمت فائیو جی فون اور آئی پیڈ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے کم قیمت فائیو جی فون کا منصوبہ کچھ اس طرح سے ترتیب دیا گیا ہے کہ ایس ای ماڈل کے پرانے سسٹم بھی جدید ٹیکنالوجی کو سپورٹ کریں گے۔
اس حوالے سے مارچ کی 8 تاریخ کو اپ ڈیٹ جاری ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ایس ای ماڈل کے فون فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرسکیں گے جبکہ اس کے بعد موبائل کا کیمرہ بہتر اور رفتار بھی تیز ہوجائے گی۔
فائیو جی فون کے حوالے سے ساری اطلاعات ذرائع سے سامنے آئی البتہ ایپل کمپنی نے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق ایپل کی جانب سے پرانے فونز کے لیے ایک چپ جاری کی جائے گی، جس سے اُن کے موبائل کا کیمرہ اور رفتار بہتر ہوجائے گی جبکہ سافٹ ویئر کی مدد سے فائیو جی سپورٹ ممکن ہو گی۔