کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کی گرین لائن بس سروس کو شروع ہوئے ایک ماہ مکمل ہو گیا۔
گرین لائن حکام نے بتایا کہ کراچی میں گرین لائن کے آغاز کے بعد ایک ماہ میں 10 لاکھ افراد نے گرین لائن بس میں سفر کیا جن میں سب سے زیادہ سرجانی، بورڈ آفس، حیدری، ناگن اور نمائش اسٹیشن پرعوام نے سفر کیا۔
حکام نے بتایا کہ گرین لائن بس سروس کے پاس 80 بسیں ہیں اور گرین لائن میں یومیہ ایک لاکھ 35 ہزار افراد سفر کرسکتے ہیں۔