امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ یوکرائن بحران کے باوجود ہم، انڈو،پیسفک علاقے میں اپنی طویل المدت موجودگی برقرار رکھیں گے۔
بلنکن، آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور امریکہ پر مشتمل ‘کواڈ اتحاد’ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے لئے ملبورن کے دورے پر ہیں۔ یہاں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت امریکہ یوکرائن۔ روس بحران کے ساتھ مشغول ہے لیکن رواں صدی انڈو۔ پیسیفک علاقے کے حالات و واقعات سے شکل اختیار کرے گی اور امریکہ طویل مدت تک علاقے میں موجود رہے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ “انڈو۔ پیسیفک علاقہ حالیہ 5 سالہ گلوبل اقتصادیات کے 3 سے 2 گُنا حصّے اور عالمی آبادی کے نصف پر مشتمل ہے۔ دنیا میں تیز ترین ترقی کرنے والا علاقہ ہے۔ اس علاقے کے حالات و واقعات پوری دنیا کو متاثر کر رہے ہیں۔ کووِڈ۔19 اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے ساتھ کوئی ملک تنہا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ ان مسائل پر غور کے لئے، وسائل مختص کرنے والے ممالک پر مشتمل اتحادوں کی ہمیشہ سے کہیں زیادہ ضرورت محسوس کی جا رہی ہے”۔
کواڈ اجلاس کی سربراہ آسٹریلیا کی وزیر خارجہ ماریس پین نے بھی کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈہ، کورونا وائرس ویکسین کی تقسیم ، سائبر ٹیکنالوجی، دہشت گردی، بحری سلامتی، ماحولیاتی تبدیلیوں اور غلط معلومات کے خلاف جدوجہد پر مشتمل ہے۔
اجلاس میں وزیر خارجہ سبرامانیام جے شنکر بھارت کی اور وزیر خارجہ ہایاشی یوشی ماسا جاپان کی نمائندگی کریں گے۔
بلنکن کے دورے کا ہدف علاقے میں امریکی مفادات کو مستحکم کرنا اور چین کے بڑھتے ہوئے اثر و نفوذ کے سامنے بند باندھنا ہے۔