امریکہ اور برطانیہ یوکیرین کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں، زاہارووا

Zaharova

Zaharova

روس (اصل میڈیا ڈیسک) روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہارووا نے کہا ہے کہ ہم یوکیرین میں روسی سفارتی دفاتر میں کارکنان کی تعداد کو ’’موزوں‘‘ حالت میں لائیں گے۔

زاہارووا نے یوکیرین کی صورتحال کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ نے یوکیرین سلسلے کو متاثر کیا ہے اور اس ملک کو اسلحہ اور فوجی تربیتی عملہ بھیجا ہے۔ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ امریکی اور برطانوی ہم منصبوں نے یوکیرین کی سلامتی صورتحال کو اہم سطح پر مشکلات سے دو چار کیا ہے اوربعض عسکری کاروائیوں کو سرعت دی ہے۔